Faraz Faizi

Add To collaction

نعت پاک★ نعمت ★

جو عشق نبی میں جیتے ہیں غربت میں گزارا کرتے ہیں

پڑھ پڑھ کے دُرودِ پاک ان پر تقدیر سنوارا کرتے ہیں


وہ ذات مقدس ہر نعمت سے بڑھ کر رب کی نعمت ہیں

اس نعمت کے شکرانے میں ہم جان نثارا کرتے ہیں


آتے ہیں مدد کو وہ فورا مشکل بھی کنارا کرتے ہیں

اس واسطے دیوانے ان کو مشکل میں پکارا کرتے ہیں


کانٹا بھی چُبھے امت کو وہ یہ بھی نہ گوارا کرتے ہیں

ناموس رسالت پر حملے ہم کیسے گوارا کرتے ہیں


ہوتا ہے قمر بھی دو ٹکڑے سورج بھی پلٹ کر آتا ہے

وہ اُمّی رسول عربی جب انگلی کا اشارا کرتے ہیں


یہ شمس و قمر یہ بحر و بر سیّارے ستاے شام و سحر

اس محسن اعظم کے رُخ کا ہی صدقہ اتارا کرتے ہیں


نا حِرس ہے ہم کو دُنیا کی نہ دولت کی نہ شہرت کی

ہم ان کی غلامی میں تھوڑی نعمت پہ گزارا کرتے ہیں


ہم کیوں نہ کریں فیضی ان پر یہ جان یہ دل گھر بار فدا

امت کے گناہوں کا اپنی جو اشکوں سے کفارہ کرتے ہیں


آپ کا:...فراز فیضی....9326187516

   8
4 Comments

Zeba Islam

22-Nov-2021 07:24 PM

Good

Reply

Seema Priyadarshini sahay

04-Oct-2021 05:35 PM

Nice

Reply

prashant pandey

12-Sep-2021 11:21 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply